سابق پولیس اہلکار کی گینگ بنا کر لوٹ مار

 ملزم توقیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جعلی پولیس اہلکار بن کر گھروں پر چھاپے مار کر شہریوں کو لوٹتا رہا
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے سابق اہلکار توقیر کے گینگ کا سراغ لگا لیا جو شہریوں سے وارداتوں میں ملوث تھا۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم توقیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جعلی پولیس اہلکار بن کر گھروں پر چھاپے مار کر شہریوں کو لوٹتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم توقیر نے چند روز قبل کوٹ لکھپت میں مالک مکان کو کرایہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، تاہم مرکزی ملزم توقیر ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔