پرتشدد احتجاج، کریک ڈائون کا دائر ہ وسیع

 لاہور سے گرفتاریوں کی تعداد 681 ،صوبہ بھر میں ساڑھے 5ہزار سے تجاوز کر گئی ،مزید کا سراغ لگایا جارہا :ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج ، پولیس پر حملوں میں ملوث لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون کا دائرہ دیگر شہروں تک بڑھا دیا گیا ، پنجاب بھر سے گرفتار ملزمان کی تعداد 5ہزار600 سے زیادہ ہوگئی ، موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکائونٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے ، انتشار پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔