حیدرآباد: فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشتگرد گرفتار

لاہور(نیٹ نیوز)حیدرآباد میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ کی خطیر رقم برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گرد سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں نے اپریل 2025ء￿  میں جام شورو کے مقام پر فائرنگ کی تھی۔ سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔