بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آ ج طلب

کوئٹہ(آئی این پی )گو رنر بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج (پیر کو) طلب کر لیا ۔اجلاس میں پولیس ملازمین کی تنخواہیں دیگرصوبوں کے برابر لانے کے بابت اقدامات اٹھانے سے تعلق توجہ دلا نوٹس پیش کیا جائے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آغا خان پراپرٹیز( جانشینی اور منتقلی)  کا مسودہ قانون مصدرہ 2025 پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی اور محکمہ ماہی گیری سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔