قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ )قومی اسمبلی کا اجلاس کل (منگل کو) طلب کرلیا گیا۔صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔اجلاس منگل کی شام 5 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔