ٹی ایل پی پر پابندی کیلئے شواہد موجود ہیں، پنجاب حکومت کی سمری منظور ہونے پر پراسیس آگے بڑھے گا، افغانستان سے ہمیشہ تکلیف ملی
اپنے پیاروں کے مزید جنازے نہیں اٹھا سکتے، دہشت گردی کا جواب دیں گے،جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا :وزیراعظم مشیر برائے سیاسی امور
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کو جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا ، جارحیت کی تو اب اسکور چھ صفر نہیں اس سے زیادہ ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمیشہ تکلیف ملی اپنے پیاروں کے مزید جنازے نہیں اٹھا سکتے، دہشت گردی کا جواب دیں گے۔ایک سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کیلئے شواہد موجود ہیں، پنجاب حکومت کی سمری منظور ہونے پر پراسیس آگے بڑھے گا۔