ایران، بادل برسانے کے بعد 18 صوبوں میں سیلابی صورتحال کی وارننگ

  تہران(آئی این پی )خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرنے کے خدشات کے   دوران   ایران کے مغربی حصوں میں شید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورت حال  کا سامنا ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق کئی ماہ کی خشک سالی نے دہائیوں کے بدترین پانی کے بحران کو جنم دے دیا تھا، اور حکام کو ہفتے کے آخر میں بادل برسانے کا عمل شروع کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ملک کے موسمیاتی ادارے نے پیر کو 6 مغربی صوبوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی اور کہا کہ اسے ایران کے 31 میں سے 18 صوبوں میں بارش کی توقع ہے۔ایران میں مجموعی طور پر بارش کی سطح اوسط سے 85 فیصد کم ہے، جس کے باعث آبی ذخائر خشک ہو رہے ہیں، اور کئی علاقوں میں، بشمول دارالحکومت تہران کے بعض حصوں میں پانی کی فراہمی بند ہو چکی ہے۔