بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی، اور197 غیرقانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں
بھارتی وزیر بابا صدیق کے قتل، سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیسز بھی شامل ہیں
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے بڑے پیمانے پر کریک ڈائو ن کے تحت 200 بھارتی شہریوں کو بھارت ڈی پورٹ کر دیا جن میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی، پنجاب میں مطلوب دو فرار ملزمان اور 197 غیرقانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹر انمول بشنوئی پہلے سے گرفتار گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا چھوٹا بھائی ہے جو بھارت میں کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔انمول بشنوئی پر درج متعدد مقدمات میں سابق بھارتی وزیر بابا صدیق کے قتل اور اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیسز بھی شامل ہیں