موٹر وے ایم ٹو سیال موڑ انٹر چینج کے قریب بھڑکنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی
ریسکیو ٹیموں کا بروقت رسپانس ، موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،مسافروں کو باہر نکال لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )موٹر وے ایم ٹو سیال موڑ انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، بس مکمل طو رپر جل گئی، تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد سے مسافروں کو لے کر نجی کمپنی کی بس مردان پشاور جا رہی تھی کہ سیال موڑ موٹر وے چناب پل کے پاس انجن کے کیبن میں نا معلوم وجوہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا۔