ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق، کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمٰن کے علاوہ مراد علی شاہ، میر سرفراز بگٹی، مخدوم احمد محمود، گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا بھی شامل ہیں۔یہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ مختلف معاملات پر بات کرے گی اور اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سی ای سی اجلاس میں پیش کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد وفاقی حکومت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا اور بلاول بھٹو کے تحفظات کو دور کرنا ہے۔یہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ اس وقت آیا جب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اسحاق ڈار کو ذمے داری سونپی تھی۔ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر اعتراضات اٹھائے تھے، خاص طور پر یہ کہ حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی تھی، جس سے وہ 26 ویں ترمیم پر مصروف تھے۔