واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے اسرائیلی آبادکاروں کی تنظیم امانا پر پابندیاں عائد کر دیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا امریکا میں امانا کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، یہ تنظیم اب کسی قسم کا لین دین نہیں کر سکتی۔امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ وضاحت بھی کی ہے کہ امریکا میں امانا تنظیم اور اس کے ذیلی ادارے بنیانی بار امانا پر پابندیاں اس لیے لگائی ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور آبادکاری کی سرگرمیوں کی مالی مدد اور معاونت کر رہے تھے۔