ایمان مزاری کیس: یورپی یونین کے نمائندے کو دوسرے روز بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا

ایمان مزاری کیس: یورپی یونین کے نمائندے کو دوسرے روز بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت کے دوران یورپی یونین کے نمائندے کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے یورپی یونین کے نمائندے کو آج بھی ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا، جبکہ گزشتہ روز بھی انہیں عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔دوسری جانب جسٹس محمد اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے کیس کو جلد مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواستوں پر فریقِ مخالف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیس کی سماعت عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر کی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔