بلاول بھٹو کا ماڈل ٹائون کادورہ‘ میاں منظور احمد وٹوکی بیوہ سے اظہار تعزیت

چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی وٹو ہائوس گئے‘بیٹوں سے بھی اظہار افسوس
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے  ساتھ ماڈل ٹاؤن میں وٹو ہاؤس کا دورہ کیا‘انہوں نے پنجاب کے سابق وزیراعلی میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کی بیوہ پروین بیگم سے تعزیت کی‘ ان کے صاحبزادوں معظم جہانزیب وٹو، میاں خرم جہانگیر وٹو اور میاں ذیشان منظور وٹو سے اظہار افسوس کیا‘ پی پی پی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور پی پی پی لاہور کے صدر فیصل میر نے بھی سوگواران سے تعزیت کی