دوسالہ عائزل اورچارسالہ جنت تائی کے گھر کھیلنے گئیں،بلیچ پینے سے دم توڑ گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقہ میں دو کمسن بہنوں نے کپڑے دھونے والی بلیچ پی لی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئیں ،پولیس نے ورثا کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار لاشیں قانونی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں بلیچ پینے سے 2 سالہ عائزل اور 4 سالہ جنت جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں اپنی تائی کے گھر کھیلنے گئیں جہاں دونوں بہنوں نے مبینہ طور پر بلیچ پی لیا جس کے باعث ان کی اموات ہو گئی۔ بعد ازاں وارثان کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔