آسٹریلوی سٹار کرکٹر نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

آسٹریلوی سٹار کرکٹر نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا کے سابق سٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق، اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کو فتح دلانے والے ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا فالورز کو حیران کن خبر دی۔وارنر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انکم ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) بڑھانے کے اپنے ارادے کا بھی ذکر کیا۔ ان کی یہ پوسٹ سیاسی میدان میں ان کے نئے سفر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔