عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بناء پر کسی جج کا مواخذہ مناسب نہیں ،معمول کاایپلیٹ جائزہ موجود نہیں، سپریم کورٹ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کے خلاف حکم جاری کرنے والے جج کا مواخذہ کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بناء پر کسی جج کا مواخذہ مناسب نہیں ہے اور اس مقصد کے لیے معمول کا ایپلیٹ جائزہ موجود ہے۔صدرٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف حکم جاری کرنے والے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز ای بواسبرگ کا مواخذہ کیا جائے۔