نیویارک(آئی این پی )امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ خارج کرنے سے انکار کردیا۔نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کی درخواست کو مسترد کردیا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ صدر کا استثنیٰ اپنی جگہ لیکن فرد جرم برقرار رہے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء نے ہش منی کیس خارج کرنے کی درخواست کی،سپریم کورٹ نے صدر کو عدالتی کارروائی سے مستثنی قرار دیا تھا۔