واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ نے ا مریکی حکومت کی جانب سے متعدد ممالک پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کے لیے سفری پابندیوں کی فہرستوں کا مسودہ تیار کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی مشن کی مدد کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے افغانوں کو دوبارہ آباد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک میڈیابریفنگ کے دوران اعتراف کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ 20جنوری کو جاری ہونے والے صدارتی حکم نامے کے تحت اپنی ویزا پالیسیوں کا وسیع پیمانے پر سکیورٹی جائزہ لے رہی ہے۔تاہم ٹیمی بروس نے اس دعوے کی تردید کی کہ افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔