بھارتی انفلوئنسر اوری کا حیران کن انکشاف، ایک ریل سے 76 لاکھ بھارتی روپے آمدن کا دعویٰ

بھارتی انفلوئنسر اوری کا حیران کن انکشاف، ایک ریل سے 76 لاکھ بھارتی روپے آمدن کا دعویٰ

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری نے اپنی آمدن سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے صرف ایک سوشل میڈیا ریل کے ذریعے 76 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔

ایک بھارتی میڈیا انٹرویو میں میزبان کے سوال پر کہ وہ نہ باقاعدہ ملازمت کرتے ہیں اور نہ ہی فلمی دنیا میں سرگرم ہیں، اس کے باوجود آمدن کا ذریعہ کیا ہے، اوری نے بتایا کہ ان کی زیادہ تر کمائی برانڈ ڈیلز اور خصوصی تقریبات میں شرکت سے ہوتی ہے۔اوری کے مطابق گزشتہ ماہ انہوں نے صرف ایک سوشل میڈیا ریل کے ذریعے 76 لاکھ بھارتی روپے حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف ڈنر، شادیوں، سالگرہ اور دیگر تقریبات میں بطور مہمان شرکت کرتے ہیں، جس کے لیے انہیں 15 سے 25 لاکھ بھارتی روپے تک معاوضہ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبات میں وہ مہمانوں سے ملاقات کرتے ہیں، تصاویر بنواتے ہیں اور اپنے مخصوص انداز میں پوز دیتے ہیں، جس کی ویڈیوز اور تصاویر بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔اوری کے اس انکشاف نے ڈیجیٹل انفلوئنسر اکانومی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی بھاری آمدن پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔