مہاجرین کا عالمی دن آج منایا جائیگا

 اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کاعالمی دن(آج) 20جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدجارحت کا شکار،ناگہانی آفات اور جنگوں کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملک میں پناہ لینے والے لاکھوں مہاجرین مردو خواتین اور بچوں کی حالت زار کے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھرمیں سیمینارز،واکس،مذاکرے اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے جس میں مقررین مہاجرین کی پریشانیوں،مسائل اور ان کی دوبارہ آبائی ممالک میں آباد کاری کے متعلق آگاہی دیں گے۔