پاکستان کی کوئی یونیورسٹی 350 بہترین جامعات میں جگہ نہ بناسکی عالمی ادارہ

 میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہ پہلے،  امپیریل کالج لندن برطانیہ اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی امریکا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہیں  تیسرا نمبر کسی کو نہیں دیا گیا،رپورٹ 
کراچی(آئی این پی ) جامعات کی درجہ بندی کرنے والے  عالمی ادارے کیو ایس نے دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی 2027 جاری کر دی۔ درجہ بندی کے مطابق  اس سال بھی پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ، 2 وفاقی جامعات قائدِ اعظم یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی اپنی گزشتہ برس کی درجہ بندی بھی برقرار نہیں رکھ سکیں۔ کیو ایس عالمی درجہ بندی 2027 میں پاکستان کی 18 جامعات کو عالمی سطح کے 1504 اعلی اداروں میں شامل کیا گیا۔ درجہ بنادی کے مطابق   قائدِ اعظم یونیورسٹی گزشتہ برس 354 ویں نمبر پر تھی مگر 2027 کی درجہ بندی میں 381 نمبر پر آگئی، دوسری جانب نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ)  371 ویں نمبر سے 384 اسی طرح  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائڈ سائنز 721 سے 560،  جبکہ پنجاب یونیورسٹی  جو 542 ویں نمبر پر تھی  اب 588 نمبر پر آگئی ہے۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) 555 ویں نمبر سے 608 ،  یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد  654 ویں نمبر  سے  629 ، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 664 ویں نمبر سے 639 پر آگئی ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد 691،  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائڈ سائنز 721 ویں نمبر پر رہی،  جامعات