ایران سے طویل جنگ کا خدشہ، اسرائیلی عوام کی ٹرمپ سے فیصلہ کن اقدام کی اپیل

ایران سے طویل جنگ کا خدشہ، اسرائیلی عوام کی ٹرمپ سے فیصلہ کن اقدام کی اپیل

اسرائیل میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران عوامی دباؤ میں تیزی آ رہی ہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایران پر "فیصلہ کن" حملہ کر کے جنگ کا "کام مکمل کریں"۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں ایسے بل بورڈز لگائے گئے ہیں جن پر امریکی صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی تیز کریں تاکہ جنگ کا جلد اختتام ممکن ہو سکے۔اگرچہ اسرائیلی حکومت اور فوج فضائی برتری اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن عوامی سطح پر خدشہ بڑھ رہا ہے کہ اگر امریکہ نے براہ راست مداخلت نہ کی تو جنگ طول پکڑ سکتی ہے، جو معاشی اور عسکری طور پر ناقابل برداشت ہوگی۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس جنگ کی مدت سے متعلق واضح مؤقف نہیں دے رہے، جس سے غیر یقینی کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے۔ اسرائیلی شہریوں کو خطرہ ہے کہ یہ جنگ مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے اثرات معیشت، سکیورٹی اور سیاسی استحکام پر شدید ہوں گے۔