جنرل ہسپتال :پیڈز ایمرجنسی میں نمکول ملے پانی کی دستیابی

 بچوں کی جلد شفا یابی ممکن ہو گی:پروفیسر فریاد حسین، ڈاکٹر انعم بتول 
لاہور (کرائم رپورٹر) موسم کی غیر معمولی شدت اور شہر میں جاری ہیٹ ویو کے پیش نظر جنرل ہسپتال میں چھوٹے بچوں کو نمکیات کی کمی سے محفوظ رکھنے کیلئے پیڈز ایمرجنسی میں روزانہ نمکول ملے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ، جس سے بچوں کی جلد شفا یابی ممکن ہو گی۔ ماہرین  امراض بچگانہ پروفیسر فریاد حسین اور ڈاکٹر انعم بتول نے کہا    وارڈز میں نمکول (اورل ڈی ہائیڈریشن سالٹ) کا انتظام کر دیا گیا   ،جو پیڈز ایمرجنسی میں 24گھنٹے دستیاب ہو گا۔