اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)بھارتی ڈرون حملے سے زخمی ہو کر دم توڑنے والے 10 فور ایل کے رہائشی امانت مسیح کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ ایڈیشنل ڈی سی جنرل حافظ عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر ربنواز اور آرمی افسروں نے متوفی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ ضلعی افسروں نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی جانب سے قبر پر گلدستے چڑھائے ،امانت مسیح کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔