واشنگٹن (آئی این پی )امریکی فوج نے پانچ سال قبل ریکارڈ کی گئی ایک پراسرار اڑن طشتری(یو ایف او) کی ویڈیو عوام کے سامنے پیش کی ہے،۔ یہ ویڈیو ایک ڈسک نما شے کی تصویر دکھاتی ہے جو افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب آسمان میں حرکت کر رہی تھی اور یہ ویڈیو 2020 میں فوجی اہلکاروں نے ریکارڈ کی تھی۔اس ویڈیو کی تشہیر کرنے والے تحقیقی صحافی جیریمی کوربل اور جارج نیپ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایک خفیہ مشن کے دوران کی گئی ریکارڈنگ کا حصہ ہے، جس میں واضح طور پر ایک عجیب و غریب ڈسک نما شے بادلوں کے درمیان حرکت کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔