اسرائیل نے ایران کے نیوکلیئر اثاثوں پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی
جنگ میں ایران کو اخلاقی اور سفارتی سطح پر سپورٹ کرتے ہیں:ترجمان کی میڈیا بریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے تین ہزار پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے، پاکستانیوں کا ایران سے انخلا جاری ہے۔میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے، ان حملوں سے ایران کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے پاس دفاع کا حق ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل حملوں کو روکیں۔ترجمان نے کہا کہ ایران کی خود مختاری کے حوالے سے پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، ترکیہ، عمان، متحدہ عرب امارات الجیریا، بحرین، برونائی دارالسلام، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت اور لیبیا نے بیان جاری کیا، اسحاق ڈار نے ایران، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، رہنماں نے کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے نیوکلیئر اثاثوں پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، پاکستان ان حملوں کی مذمت کرتا ہے