وزارت خزانہ آج یا کل تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کرے گی
رواں مالی مالی سال کا بجٹ یکم جولائی سے نافذ، مالی دستاویزات کی منظوری بھی مکمل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی کابینہ نے 12 جون 2026 کو ہونے والے خصوصی بجٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ کابینہ کی توثیق کے بعد وزارت خزانہ آج یا کل وفاقی
ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کے احکامات جاری کرے گی۔وفاقی کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے سالانہ بجٹ سے متعلق متعدد مالی دستاویزات اور بجٹ تجاویز کی منظوری دی تھی۔ کابینہ ڈویڑن نے مذکورہ فیصلے متعلقہ وزارتوں اور ڈویڑنوں کو عمل درآمد کے لیے بھجوا دئیے ہیں۔فیصلوں کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کیا گیا مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ منظور کر لیا۔ وفاقی کابینہ کے منظور شدہ فیصلوں میں مالی سال 2026-27 سے 2028-29 تک کے لیے درمیانی مدت کی بجٹ حکمت عملی (میڈیم ٹرم بجٹ سٹرٹیجی پیپر) بھی شامل ہے جس کی منظوری کی مدت 12 جون 2026 تک توسیع دی گئی۔کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے سالانہ بجٹ گوشوارے کی بھی منظوری دی جس میں مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ تخمینے شامل ہیں۔ کابینہ کی جانب سے بجٹ فیصلوں کی توثیق کے بعد رواں مالی سال کا بجٹ باضابطہ طور پر یکم جولائی سے نافذ ہوگیا۔ وزارت خزانہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے احکامات آج یا کل جاری کرے گی۔