وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

بلوچستان کے عوام کی جائز معاشی ترقی اور خوشحالی آئین کے دائرے میں یقینی بنائی جائے گی،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  کی نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارٹی کے پارلیمانی ارکان  سے  ملاقات پر گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارٹی کے پارلیمانی ارکان کی ملاقات ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقی کے لیے پُرعزم ہے، بلوچستان کے عوام کی جائز معاشی ترقی اور خوشحالی آئین کے دائرے میں یقینی بنائی جائے گی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے باغیوں کو عوام کی حمایت یا اخلاقی جواز حاصل نہیں، نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی بہتری اور فلاح کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور معاون خصوصی طارق باجوہ بھی شریک تھے۔