ٹک ٹاک پر ون بائٹ چیلنج نے لبنانی طالبعلم کی جان لے لی

بیروت(آئی این پی)ویڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ون بائٹ چیلنج نے ایک لبنانی طالبعلم کی جان لے لی۔ لبنانی میڈیا کے مطابق بارہ سالہ جوایلی سکاف کی موت دم گھنٹے سے اس وقت ہوئی جب اس نے ایک ہی بائٹ میں پورا کروسینٹ کھانے کی کوشش کی۔بتایا جاتا ہے لبنانی طالبعلم آن لائن ون بائٹ چیلنج سے متاثرتھا جس میں لوگ مختلف فوڈ ایک ہی وقت میں کھانے کیلیے اپنے منہ میں ڈالتے ہوئے اس کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔لبنانی طالبعلم نے بیروت کے شمال میں کسروان کے ایک سکول میں اس چیلنج کو کرنے کی کوشش کی لیکن ایک بائٹ میں کروسینٹ نگلنے سے اس کا دم گھٹنے لگا اور اس کی سانس رک گئی۔طالبعلم کی ہلاکت پر سوگ میں20 اور 21 جنوری کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔