آفس اسسٹنٹ کی 5 اسامیوں پر 21 ، اسسٹنٹ کی دو اسامیوں پر 42 امیدوارکامیاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 3 محکموں کے تحریری نتائج اور ایک محکمے کے حتمی نتیجے کا اعلان کر کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پی پی ایس سیکے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ کی 5 اسامیوں پر 21 امیدوار،پنجاب سروس ٹربیونل میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں پر10،پی پی ایس سی لاہور میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں پر 42 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جنہیں انگلش ٹائپنگ اور ایم ایس آفس پروفیشنسی ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا۔ محکمہ زراعت کے ریسرچ ونگ میں سائنٹیفک آفیسر آئی ٹی کی اسامی پرایک امیدوار کو حتمی کامیاب قرار دیکر تقرری کی سفارش کر دی۔ کامیاب امیدواروں کو انٹرویو اور ٹیسٹ کے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائینگے ،ایس ایم ایس اور ای میل سیبھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدوارٹیسٹ اور انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسنادو متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔