4ہفتوں میں خسر ہ کے 1695 مشتبہ مریض

لیبارٹری ٹیسٹ سے کنفرم مریضوں کی تعداد 330 ہو گئی ، متعلقہ اضلاع میں سرویلنس تیز کر دی گئی 
لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب میں سال 2026 کے پہلے چار ہفتوں میں خسرے کے 1695 مشتبہ مریض سامنے آگئے، ڈی جی ہیلتھ سروسز نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ سے کنفرم مریضوں کی تعداد 330 ہو گئی ،صوبے میں خسرے کے 40 آ ئوٹ بریک الرٹس جاری کیے گئے۔ صورتحال پر خسرے کے پھیلا ئو کو روکنے کیلئے متعلقہ اضلاع میں سرویلنس تیز کر دی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ اور ہسپتال سطح پر مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔