ملزموں سے 29 کرور 47لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ماہِ صیام میں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان یقینی بنانے کیلئے پنجاب پولیس کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور اور موثر کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں کارروائیوں کے نتیجے میں 555 منظم گینگز کے 1299 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 29 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیااسی طرح ملزمان کے قبضے سے 20 کروڑ 40 لاکھ روپے نقدی، 25 گاڑیاں اور 364 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ مزید برآں 77 تولے سونا، 181 مویشی اور 623 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اسلحہ کی بھاری مقدار بھی برآمد کی گئی جس میں 117 کلاشنکوف، 211 رائفلز، 3494 پسٹلز، 275 بندوقیں، 76 ریوالور اور 13 ہزار 950 گولیاں شامل ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز، مؤثر اور بلاامتیاز رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماہِ صیام کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔