یو اے ای میں دن کے وقت لی گئی رمضان المبارک کے چاند کی نایاب تصویر

ابوظہبی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی ایک نایاب تصویر جاری کی ہے جو دن کی روشنی میں لی گئی۔ فلکیاتی حکام کے مطابق، یہ تصویر 18فروری 2026 کو صبح تقریبا 10 بج کر 30 منٹ پر ابوظبی سے جدید امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ کی گئی۔ماہرین نے بتایا کہ اس وقت چاند کی عمر تقریبا 16.6 گھنٹے تھی اور وہ سورج سے 9.8 ڈگری کے زاویے پر موجود تھا۔ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت یہ چاند اس وقت بھی واضح طور ریکارڈ کیا جا سکا جب وہ انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے بہت مدھم تھا