راولپنڈی (آئی این پی)اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات 30 منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ۔ فیصل چودھری نے کہا 190 ملین پائونڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔