جعلسازی، دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں، وزیراعلی کی ہدایت پر عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے: بلال یاسین
لاہور (سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا اور پلاٹس فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کڑی قانون سازی کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ وزیر ہائو سنگ پنجاب بلال یاسین نے بورڈ آف ریونیو میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایس ایم بی آر نبیل جاوید، سیکریٹری ہاسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی ایل ڈی اے، پی ایل آر اے اور دیگر افسران نے شرکت کی ‘اجلاس کے دوران ڈیجیٹل ریونیو ریکارڈ، این او سیز کی فراہمی سمیت دیگر امور 90 روز میں نبٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا جب کہ غیر قانونی ہاسنگ اسکیموں کی تشہیر روکنے اور پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرنے بارے میں بھی سفارشات پیش کی گئیں۔شرکا نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اکائو نٹس اور اثاثہ جات منجمد کیے جانے بارے بھی سفارشات پیش کیں۔بلال یاسین نے کہا جعلسازی، دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں، وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔