حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کی ٹھان لی‘بجلی3ماہ کیلئے مہنگی

 نیپرا نے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32 پیسے یونٹ اضافے کی منظوری دیدی‘دسمبر‘جنوری اور فروری کے بلوں میں اضافہ شامل ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین ماہ کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا نے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق یہ اضافی قیمت صارفین سے دسمبر، جنوری اور فروری میں استعمال ہونے والے یونٹس پر وصول کی جائے گی۔ اس سلسلے میں لیسکو سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے