عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں‘بجلی ایک روپیہ63پیسے یونٹ مہنگی

 بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اضافہ  مارچ کے بلوں میں وصول ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی )کراچی سمیت ملک بھر کیلئے  فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ کا لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔