لاہور کی ہول سیل اور پرچون مارکیٹوں میں چینی کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
چینی کے نرخ میں 10 روپے فی کلوگرام کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 140 روپے سے کم ہوکر 130 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔شوگر ڈیلرز کے مطابق چینی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں کمی سے شہریوں کو کچھ حد تک ریلیف ملے گا، تاہم حکومت کو مستقل بنیادوں پر قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔