چینی کی تھوک قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی آ گئی ہے، جس کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 163 روپے سے کم ہو کر 153 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
یہ کمی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے نوٹس لینے کے بعد ہوئی ہے، جس سے چینی کے نرخوں میں کچھ بہتری آئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن پنجاب، عارف گجر نے اس بات کی تصدیق کی کہ چینی کی قیمت میں کمی کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ بازار میں چینی کی قیمت 165 روپے سے نیچے آنے میں چند دن لگ سکتے ہیں۔عارف گجر نے مزید بتایا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ اس ملی بھگت کا نتیجہ تھا جس کے تحت چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ چینی کی قیمت کو واپس 140 روپے فی کلو تک لایا جائے تاکہ عوام کو مزید ریلیف مل سکے۔