لاہور ( کرائم رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب نے بینک اکاؤنٹ بلاک کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 3 مبینہ کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سرکاری افسران کا روپ دھار کر شہریوں کو خوفزدہ کرتے اور ان سے رقم ہتھیا لیتے تھے۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عارف، یونس اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے حال ہی میں ایک خاتون کو جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا لیے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ تفتیش کے دوران 12 سے زائد جعلی جاز کیش اکاؤنٹس کا سراغ بھی ملا ہے۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک کال پر اپنی مالی یا ذاتی معلومات شیٔر نہ کریں۔ حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ کے دیگر روپوش ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔