ملک بھر میں موسلا دھار بارش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔پنجاب  کے راولپنڈی،مری، گلیات،  اٹک،چکوال،  تلہ گنگ، گجرات،  جہلم، منگلا ، گوجرانوالہ،حافظ ا?باد،منڈی بہاو?الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ ،اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  اس دوران خطہ پوٹھوہار ، گجرات،  گوجرانوالہ، منڈی بہاو?الدین، سیالکوٹ، نارووال،  لاہور اور شیخوپورہ میں  موسلادھار بارش بھی  متوقع ہے۔  سرگودھا،  میانوالی، بھکر،خوشاب، چنیوٹ ، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے۔