امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنے 7 بچوں سمیت 8 بچوں کو قتل کیا اور 2 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کی صبح دو مختلف گھروں میں ہوا، جن میں مقتول بچوں کی عمر ایک سال سے 12 سال کے درمیان تھی۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جو مبینہ طور پر ملزم کی بیوی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم شیمر ایلکنز نے واقعہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، جس دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ اس دوران اس نے اسلحہ کے زور پر ایک گاڑی بھی چھین لی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ گھریلو نوعیت کا واقعہ ہے، مگر تاحال وجوہات واضح نہیں ہو سکیں۔شریوپورٹ کے میئر نے اس سانحے کو شہر کی تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ریاستی گورنر جیف لانڈری اور دیگر حکام نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال امریکہ میں 100 سے زائد اجتماعی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات امریکہ میں بڑھتے ہوئے گن وائلنس اور گھریلو تنازعات کی سنگین سطح کو ظاہر کرتے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔