آئی پی ایل کے رواں سیزن میں تنازعات کی فہرست میں ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے۔
چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے مابین میچ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک فین ہاتھ میں لیموں پکڑے مبینہ طور پر ’کالا جادو‘ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس عمل کے فوراً بعد، سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز شیوم دوبے، جو 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کی آخری امید تھے، کلین بولڈ ہو گئے۔آئی پی ایل کے چیئرمین للت مودی نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’کالے جادو‘ کی بات فیک لگتی ہے، تاہم ماضی میں ایک ٹیم کے مالک اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔