لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لوئرمال میں ندیم سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں ہاشم سے 3 لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں علمدار سے3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں عقیل سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون۔شالیمار میں غضنفر سے2لاکھ 60ہزارروپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، ٹائون شپ اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد شادمان اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔