نئے نظام میں صارفین کی ادائیگی کی صورتحال اور واجب الادا رقوم کی بنیاد پر مخصوص ٹرانسفارمرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی
لاہور (کرائم رپورٹر ) لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ، لیسکو میں بجلی چوری اور کم ریکوری کے باعث پورا فیڈر بند کرنے کے بجائے مخصوص ٹرانسفارمر کی بجلی بند کی جائے گی، نئے نظام میں صارفین کی ادائیگی کی صورتحال اور واجب الادا رقوم کی بنیاد پر مخصوص ٹرانسفارمرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی ،اچھے بل ریکوری والے ٹرانسفارمرز سے منسلک صارفین کو غیر ضروری لوڈ شیڈنگ سے بچایا جائے گا ،پاور ڈویڑن کیمطابق ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ سے بجلی چوری اور لائن لاسز کی زیادہ درست نشاندہی ممکن ہوگی، وفاقی حکومت نے تمام ڈسکوز میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ کا فریم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاقی وزیرِ توانائی نے سیکرٹری پاور ڈویڑن کو تمام ڈسکوز میں ٹرانسفارمر لیول لوڈ مینجمنٹ کا فریم ورک مکمل کرنیکی ہدایت کی، ٹرانسفار مر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ کا فریم ورک مئی 2027 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر، ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو نوٹیفکیشن کے اجرا کے 30 روز کے اندر ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا تفصیلی پلان پاور ڈویڑن کو پیش کرے گا۔