سونے کی قیمت میں کمی

 سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے تک آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 3,657 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے تک پہنچ گئی۔سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس، چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 29 روپے بڑھ کر 4,447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 25 روپے اضافے کے ساتھ 3,812 روپے تک جا پہنچی۔