جی ایچ کیو حملہ کیس میں 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب علیمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ،1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
راولپنڈی ، اسلام آباد ،لاہور(خصوصی رپورٹ )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور زرتاج گل سمیت 18 رہنما ئوں کے مفرور قرار دیتے ہوئے اشتہار جاری کر تے ہوئے 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ یہ اشتہار ملزموں کے ممکنہ ٹھکانوں اور اہم پبلک مقامات پر آویزاں کئے جائیں جبکہ عدالت نے اس حوالے سے 18 اکتوبر کو رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں علیمہ خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت کنفرم کر دی اور درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرحت جبیں رانا نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈوں سے حملے کے مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست پر پولیس سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرلیا جبکہ فریقین کے وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر درخواست پر بحث کی ہدایت کی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں نومئی کے مقدمات میں دس سالہ سزا کیخلاف پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی اپیل پر عدالت نے تھانہ شادمان کیایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہائوس حملہ کیس کے ملزم ارزم جنید کی ملٹری عدالت سیسنائی سزامعطلی کیلئے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کیعائد اعتراض پر سرکاری وکیل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔