عمر ایوب سمیت گرفتار پانچوں رہنما رہا ، پولیس کی سرزنش

 ذمہ دار شہباز شریف ، اپوزیشن لیڈر ،19 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں3 دن توسیع 
 شیر افضل کے خلاف 15 مقدمات ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتار ی سے روک دیا 
راولپنڈی ، اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تحریک انصاف کے پانچ رہنمائوں کو پشاور ہائیکورٹ کی حفاظتی ضمانت کے باعث انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رہا کر دیا۔ پولیس کی سرزنش بھی کی۔اٹک اور راولپنڈی پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو اٹک پولیس نے عمر ایوب ،بشارت راجہ ، احمد چٹھہ کو تھانہ صدر حسن ابدال تھانہ حضرو اور تھانہ انجرا کے چار مقدمات میں جبکہ راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے ملک عظیم اور ماجد دانیال کو پیش کیا اور ریمانڈ کی استدعا کی تاہم ملزموں کے وکلا بابر اعوان ، فیصل چو دھری اور فیصل ملک نے عدالت میں ملزموں کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے کاغذات پیش کر دیئے اور دلائل دیئے کہ پولیس نے توہین عدالت کی ہے۔ پانچوں سیاسی رہنمائوں نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کر کے ضمانتراولپنڈی ، اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تحریک انصاف کے پانچ رہنمائوں کو پشاور ہائیکورٹ کی حفاظتی ضمانت کے باعث انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رہا کر دیا۔ پولیس کی سرزنش بھی کی۔اٹک اور راولپنڈی پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو اٹک پولیس نے عمر ایوب ،بشارت راجہ ، احمد چٹھہ کو تھانہ صدر حسن ابدال تھانہ حضرو اور تھانہ انجرا کے چار مقدمات میں جبکہ راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے ملک عظیم اور ماجد دانیال کو پیش کیا اور ریمانڈ کی استدعا کی تاہم ملزموں کے وکلا بابر اعوان ، فیصل چو دھری اور فیصل ملک نے عدالت میں ملزموں کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے کاغذات پیش کر دیئے اور دلائل دیئے کہ پولیس نے توہین عدالت کی ہے۔ پانچوں سیاسی رہنمائوں نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کر کے ضمانت کرائی تھی عدالت نے ضمانت کے کاغذات دیکھنے کے بعد پولیس کی سرزنش کی اور ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جس پر پانچوں ملزموں کو رہا کر دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں پولیس لائنز میں غیر قانونی طور پہ حراست میں رکھا گیا۔میرے پاس پشاور ہائی کورٹ کا بیل آرڈر موجود ہے۔میں شہباز شریف مریم نواز آئی جی پنجاب محسن نقوی ڈی پی او اٹک کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ادھر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 19 گرفتار کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نیپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس میں وفاقی اور پنجاب پولیس کو آئندہ سماعت تک گرفتاری سے روکتے ہوئے پنجاب پولیس سے کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈووکیٹ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں پولیس کو آئندہ سماعت تک علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا۔وفاقی پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایاگیاکہ علی بخاری کے خلاف اسلام آباد میں 15 مقدمات درج ہیں،24 نومبر احتجاج کے بعد علی بخاری پر دس نئے جبکہ پانچ پرانے مقدمات درج ہیں،کیس کی سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کر دی۔