اسلحہ کی نمائش کر نے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لٹن روڈ پولیس نے لڑائی جھگڑے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کامران کو لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے پونچھ روڈ سے گرفتار کرتے ہوئے ملزم سے پمپ ایکشن، پستول، میگزینز کارتوس، گولیاں اور تیز دھار خنجر بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔