چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق

ریسکیو عملے نے ملبے سے 30 سالہ اویس، 2سالہ عائزہ کو زخمی حالت میں نکالا، لاشیں لواحقین کے حوالے  
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ صفدرآباد روڈ پر واقع گائوں محمد پورہ  میں  بوسیدہ مکان کی  چھت گرنے سیباپ ، بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع  پرریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ملبے تلے دبے 30 سالہ محمد اویس اور اسکی2 سالہ بیٹی عائزہ  کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا ،جہاں دونوں دم توڑ گئے۔دونوں باپ بیٹی کی لاشیں لواحقین  کے حوالے کر دی گئیں۔